• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم فاروق نے چمکتی جلد کا راز بتادیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے میک اپ کے بغیر اپنی چمکتی دمکتی جلد کا راز بتادیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی چمکتی جلد کا کیا راز ہے؟

میں نے جواب دیا کہ ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ۔


انہوں نے اپنے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو آزمانے کا بھی مشورہ دیا اور حاصل ہونے والے نتائج کے بارے میں آگاہ کرنے کا بھی کہا۔

شیئر کردہ دلکش تصویر کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ اس تصویر کے اچھے نتائج کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول  اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔



حریم فاروق پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، انہوں نے فلم پرچی، جانان، دوبارہ پھر سے، ہیر مان جا جیسی مشہور و معروف فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔

تازہ ترین