امریکا میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مشکل میں گھرے شخص کی جان بچالی۔
جی ہاں، یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک شخص سردی کے باعث جم جانے والی جھیل مشی گن میں برف پر چہل قدمی کر نے کا شوق پورا کر رہا تھا کہ اچانک برف کی تہہ ٹوٹی اور وہ اس میں گر گیا۔
اس مشکل میں گھرے شخص کو لوگوں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے بروقت پہنچ کر اپنی جان مشکل میں ڈال کر اس شخص کو بحفاظت برفانی جھیل سے نکال لیا۔