کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں کام کے دورانویلڈر اور کیبل آپریٹر سیڑھی سے گر جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھا نے کی حدود طارق روڈ نجی اسکول کے قریب واقع عمارت میں آہنی سیڑھی بنانے والا ویلڈر پاو ں پھسل جانے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، اورنگی ٹاون نمبر10 بسم اللہ چوک کے قریب 40سالہ کیبل آپریٹر شاہد ولد جلیل نیٹ کیبل لگا تے ہو ئے سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔