• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے گلوبل ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کے یو کے لانچ کی میزبانی

لندن( پ ر) پاکستان ہائی کمیشن نے 17 فروری کو گلوبل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کے یو کےلا نچ کی میزبانی کی ہے برطانیہ میں قائم ایک چیریٹی اپ سائن ( یو کے پاکستان سائنس انوویشن گلوبل نیٹ ورک) 9تا12 مارچ 2020 پاکستان میں تین ڈویلپمنٹ ورکشاپس آرگنائز کرنے کے لئے گلوبل چیلنجز ریسرچ فنڈ کی وساطت سے یو کے ریسرچ اینڈ انوویشن ( یو کے آر آئی) سے پارٹنر شپ کی ہے۔ ورکشاپس میں شرکت کے لئے برطانیہ، پاکستان اور علاقے سے 140 سے زائد ماہرین تعلیم اسلام آباد جائیں گے جس کا مقصد پاکستان اور علاقے میں فوڈ سسٹمز انرجی واٹر اور صحت کے سیکٹرز میں جاری ترقی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹا ہے سرگرمیوں سے اقوام متحدہ کے جارے ترقی کے مقاصد سے جڑے ترقیاتی سکول کو حل کرنے کے لئے نئے نیٹ ورکس قائم کرنے کے علاوہ نئے توقعات کا قیام ہے، اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ ہمیں گلوبل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کے یو کے لانچ میں اپ سائن کے اور یو کے آر آئی کے ارکان اور برطانوی ماہرین تعلیم کی میزبانی پر مسرت ہے، انہوں نے اس شاندار اور بروقت اقدام پر یو کے آر آئی اور اب سائن کی کوششوں کو سراہا، انہوں نےکہا کہ پاکستان برطانوی افراد سے شراکت کے ساتھ کام کرنے کی طویل تاریخ کا حامل ہے اور یہ دیکھنا شاندار ہے کہ دونوں ملکوں کے مفاد میں بااثر برقرار رہنے والے مواقع حاصل کرنے کے لئے برطانوی پاکستانی پروفیشنلز ایسے اقدامات کررہے ہیں پاکستان میں جاری ترقی کے لئے چیریٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہائی کمشنر نے صحت، تعلیم اور خواندگی کے شعبوں میں درست اور قابل بھروسہ اعداد وشمار جمع کرنے پر زور دیا تاکہ نسلوں کو ان کے حقیقی تناظر میں دیکھا اور حل کیاجاسکے، ہائی کمشنر نے مہمانوں کو پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے دستیاب ہیں یو کے آر آئی کے جی سی آر ایف چیلنج لیڈ فارفوڈ سسٹمز پروفیسرنکولولووے نے کہا کہ ورکشاپس کے سلسلے کیلئے اپ سائن کے ساتھ اشتراک سے ان لوگوں کیلئے جن کو روز مرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے حقیقی فرق لانے کیلئے برطانیہ اور پاکستان کے تحقیقی اور کمیونٹی گروپوں کے لئے نئے تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے، اپ سائن کے چیئرمین یونیورسٹی کالج لندن پروفیسر جواد ڈار نے کہا کہ برطانیہ ، پاکستان اور ایشیا کے علاقے کے باہمی مفاد میں برطانوی اور دوسرے سائنسدانوں کیلئے اپنے وقت اور سہولیات کو رضاکارانہ طورپر پیش کرنے پر انہیں اپ سائن کی ٹیم کی کوششوں پر فخر ہے اپ سائن کے شریک بانی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ یہ ایک ولولہ انگیز وقت ہے جب ورکشاپس میں ٹٓاپ نیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین