• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سال کے دوران گوداموں میں 600 سے زائد افراد شدید زخمی

لندن (نیوز ڈیسک) ایک تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران گوداموں میں کام کرنے والے 600 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں، مرر نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ان زخمیوں میں ایک ایسا ورکر شامل ہے جس کا بازو ٹوٹ گیا اور بکس گرنے کی وجہ سے سر اور پیٹھ کے علاوہ اندرونی چوٹیں آئیں، ایک سب سے سنگین حادثہ لندن کے گودام میں کام کرنے والے ایک ورکر کو پیش آیا جس سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بیہوش ہوگیا اور اس کی سانس بند ہوگئی، اس حادثے کی تفتیش رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ واقعہ کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا، اخبار کے مطابق جی ایم بی یونین جس نے اعداد و شمار بے نقاب کئے ہیں کہا ہے کہ صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے اور انتظامیہ نے ان سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہیلتھ اور سیفٹی ایگزیکٹو کو17-2016 اور 19-2018 کے دوران گوداموں سے ہیلتھ اور سیفٹی ایگزیکٹو کو مجموعی طوپر 622 کی رپورٹ دی گئی زخموں کی یہ نوعیت کسی کو معمول کا کام کم از کم 7 دن تک روکنے کی ہدایت کرنے کی متقاضی ہے، جی ایم بی یونین اب اس آن لائن ادارے کے حالات کار کی پارلیمانی تحقیقات کامطالبہ کر رہی ہے۔
تازہ ترین