• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی زبان کے نام پر سیاست نہیں کر رہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ ہم کسی زبان کے نام پر سیاست نہیں کر رہے پی ایس پی میں شامل ہونے والے اپنے اندر سے نسل پرستی اور تعصب نکال دیں۔ اسلام ہمیں مخلوق کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف جامعات و کالجز کے طلبہ سے پارٹی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایس ایف کے زیراہتمام طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، بہترین اسپتال اور تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے جو پوری کر کے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ صرف پاک سر زمین پارٹی ہی لوگوں کو جائز حقوق دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا ہی ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے عملی سیاست میں آئیں۔ پوری قوم طلبا کی جانب امید سے دیکھ رہی ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
تازہ ترین