• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘چور پرنٹنگ پریس کے تالے توڑ کر نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میر خلیل الرحمٰن روڈ پر نامعلوم افراد پرنٹنگ پریس کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد خلیل الرحمٰن روڈ پر واقع سابق نائب ناظم صابر علی راجپوت کے پرنٹنگ پریس کے تالے توڑ کر پریس میں رکھی ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، دو لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
تازہ ترین