• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا ٹائون اور کشمیری چوک میں11 بھانوں پر 33 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ نے شہر میں قائم بھانوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ گزشتہ روز انفورسمنٹ ونگ نے زکریا ٹائون اور کشمیری چوک میں واقع 11 بھانوں پر 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ سڑک پر جھاڑیاں اور کچرا پھینکنے پر خانیوال روڈ پر واقع کالج کی انتظامیہ پر 3 ہزار روپے ، شمس آباد میں واقع علامہ اقبال کالج کی انتظامیہ کو بھی 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں یونین کونسل 67 میں واقع 12 بھانوں کو شہر سے باہر، یونین کونسل 62 میں بھی 12 بھانوں کو شہری علاقے سے باہر منتقلی کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین