• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور بنوں سرکلز کے علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن

پشاور ( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پسکو پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے پشاورسٹی رورل ڈویژن کے علاقوں میں آپریشن کیا جس میں کئی کنڈوں کو ہٹایا گیا اور کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایل ٹی تاروں کو اتارلیا گیا ہے ،جبکہ 35 میٹروں کو پولز پرنصب کردیا گیا ہے ،چیکنگ کے دوران 12 ٹیمپرڈ میٹروں کو بھی پکڑلیا گیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف رورل 1سب ڈویژن ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈوں کے استعمال پر5 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی،سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میںکاروائی کے دوران 3 افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے،نادہندہ گان سے 0.04ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا۔2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے،بجلی چوری کے خلاف پسکوخیبرسرکل کے دفترواقع حیات آباد فیز 5 میں ایس ای خیبرسرکل کی زیرنگرانی خیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے آج بروز جمعرات صبح 10 بجے ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا،جس میں خیبرسرکل کے ایکسینز،ایس ڈی اوز شرکت کریں گے
تازہ ترین