• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد نے بطور کپتان مجھے اعتماد دیا، محمد حسنین

پی اسی ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد حسنین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے بطور کپتان مجھے اعتماد دیا۔

پاکستان سپر لیگ 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بالر کی حیثیت سے کھیلنے والے محمد حسنین نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کروں اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں جگہ بناؤں۔

محمد حسنین نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اچھا سے اچھا پرفارم کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر بننا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد نے بطور ٹیم کا کپتان مجھے بہت حوصلہ دیا، وقار یونس کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔

تازہ ترین