پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان کا کہنا ہے کہ ڈگ آوٹ پر معین خان، والد نہیں، کوچ ہوتے ہیں۔
پاکستانی سابق کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے بیٹے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ میں وزن بہت کم کیا ہے، پوری ٹیم مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، اور اعتماد دیا ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ لوگوں کو چپ نہیں کراسکتے، کوشش ہوتی ہے کہ پرفارمنس سے جواب دوں، تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بیٹ سے ہی جواب دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میچ فنش کروں، جب آپ پرفارم کریں گے تو لوگ خود تعریف کریں گے۔
اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں تو کرس گیل کا دس فیصد بھی نہیں، بابر اعظم میرے آئیڈیل ہیں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔