• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے طالبان کے ساتھ 29 فروری کو امن معاہدہ کرنے کی تیاری کرلی

امریکا نے طالبان کے ساتھ 29 فروری کو امن معاہدہ کرنے کی تیاری کرلی


امریکا نے طالبان کے ساتھ 29 فروری کو امن معاہدہ کرنے کی تیاری کرلی ہے، افغانستان میں فریقین کے درمیان پر تشدد واقعات میں کمی لانے کے منصوبے پر چند گھنٹوں میں عمل درآمد شروع ہو گا۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ افغانستان بھر میں تشدد کے واقعات میں کمی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اس سمجھوتے پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا تو 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے کے بعد افغان دھڑوں میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کہ چیلنجز باقی ہیں لیکن دوحہ مذاکرات سے امید اور اچھا موقع ملا ہے۔ افغان اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

مائیک پومیپو نے قطر سمیت اپنے تمام امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کا افغانستان میں امن کی حمایت پر شکریہ ادا کیاہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل سے ایک ہفتے تک طالبان، افغان فورسز اور امریکا تینوں کی جانب سے تشدد کے واقعات میں کمی لائی جائے گی۔

تازہ ترین