• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ارب کی لاگت سے احساس پروگرام شروع کرر ہے ہیں، عثمان بزدار

12 ارب کی لاگت سے احساس پروگرام شروع کرر ہے ہیں، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 12 ارب روپے کی لاگت سے احساس پروگرام شروع کر رہی ہے۔

  لیہ میں احساس پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس اور غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب بڑا قدم ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اس پروگرام سے 18 لاکھ افراد براہ راست اور 64 لاکھ افراد بالواسطہ مستفید ہوں گے، لیہ، ڈی جی خان اور جھنگ اس پروگرام میں شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس مہم کے تحت پاکستان کے 23اضلاع کی 375 یونین کونسل منتخب کی گئی ہیں اور اس منصوبے میں 60 فیصد خواتین اور 40 فیصد مرد شامل ہیں۔

تازہ ترین