• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے جائیکا کے صدر نے ملاقات کی


وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاؤ نے ملاقات کی۔

جائیکا کے صدر 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

جائیکا کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے دوران پاکستان میں جائیکا کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک جاپان مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی میں تعاون کو سراہا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔

تازہ ترین