• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز جاندار، افتتاحی تقریب مایوس کن

پی ایس ایل میچز جاندار، افتتاحی تقریب مایوس کن


پاکستان سپر لیگ کے میچز تو جاندار ہورہے ہیں لیکن افتتاحی تقریب انتہائی مایوس کن اور غیر دلچسپ رہی کروڑوں روپے کی لاگت سے سجائے جانے والی اوپنگ سیرمینی شائقین کے دل نہ جیت سکی ۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں رنگ تو تھے لیکن انتہائی پھیکے، تقریب بھی ایسی ہوئی کے اسے دیکھنے والا اسٹیڈیم میں ہو یا ٹی وی کے سامنے مایوس ہی اٹھا۔

آغاز ہی میں ایک پریزینٹر جس کا مقصد تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش بڑھانا تھا لیکن اس نے تماشائیوں کو خوب رلادیا۔

اسٹیدیم میں مرکزی اسٹیج تماشائیوں سے اتنا دور تھا کہ آواز سننے سے پہلے تماشائی کو پتا بھی نہیں چل سکا کہ کونسا فنکار پرفارم کرنے آیا ہے۔

گلوکار آدھے سے بھی کم گانا سنا کر کب واپس چلا گیا اسٹیڈیم میں موجود تماشائی کو پتا نہیں چلا، پھر دوسرے سنگر کی پرفارمنس میں اتنی تاخیر کہ بس حد ہی ہو گئی ، بعض اوقات تو ایسا لگا کہ شاید تقریب ختم ہوگئی ہے، مائیک ہنڈلنگ کا معیاراچھا تھا نہ چھوٹے فنکاروں کی پرفارمنس۔

افتتاحی تقریب کا ٹکٹ ڈھائی ہزار سے چھ ہزار روپے کا تھا ، لیکن شائقین کو مزہ کوڑیوں کا آیا۔ دیکھنے والوں کو شدید مایوسی اور کرب سے گزرنا پڑا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے افتتاحی تقریب کیلئے بھرپور ایفرٹ کی لیکن بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر آتش بازی تو شاندار رہی لیکن فنکاروں کی اسٹیج پر آمد اور پرفارمنس نے بہت سے سوال اٹھا دیئے ہیں ۔

تازہ ترین