• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ریلیف پیکج: رحیم یار خان میں فراڈ کا انکشاف

وزیر اعظم ریلیف پیکج: رحیم یار خان میں فراڈ کا انکشاف


یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیا سستی کرنے کے وزیر اعظم کے ریلیف پیکج میں رحیم یار خان میں فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں آٹے کے سیکڑوں تھیلے اسٹورز پر آنے سے پہلے ہی بک گئے، آٹے کے تھیلے بلیک میں فروخت کردیے گئے، یوٹیلٹی اسٹورز کے رجسٹر میں آٹے کی جعلی سیل ظاہر کرکے فراڈ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فراڈ میں یوٹیلٹی اسٹورز کے کچھ افسران اور فلور ملز کے لوگ شامل ہیں۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی  کا کہنا ہے کہ آٹے کی فروخت میں گھپلوں کی شکایت ملی ہیں، انکوائری کا حکم دے دیا ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ مل جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ زونل مینجر سکھر کی سربراہی میں انکوائری شروع کروادی ہے اور معاملے میں ملوث 7 ملازمین کو معطل کیا جائےگا۔

تازہ ترین