آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رواں ماہ چیکنگ کے دوران بجلی کے 1687مشکوک کنکشن پکڑے گئے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں رواں ماہ چیکنگ کے دوران مختلف ٹیرف کے ایک ہزار 687مشکوک کنکشنز پکڑے گئے جن میں اسلام آباد سرکل کے 118، اٹک 426، راولپنڈی 472، جہلم 360اور چکوال سرکل کے 311کنکشنز شامل ہیں۔ بجلی چوری کی نوعیت کے مطابق بجلی چور عناصر کو 16لاکھ 46ہزار سے زائد یونٹ چارج کئے گئے جس کا جرمانہ 3کروڑ 8لاکھ سے زائد بنتا ہے۔ ایک ہزار 620میٹر سلو پائے گئے،50افراد بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال کر رہے تھے جب کہ 13میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی ، بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔

اسلام آباد سے مزید