• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی یکجہتی کیلئے تمام زبانوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا، مقررین

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پاکستان کے استحکام اور قومی یکجہتی کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں پاکستانی زبانوں کو ساتھ لیکر چلناچاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعادت سعید نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری کے زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ مذاکرہ ”عصری ادبی منظر نامہ اور مادری زبانیں“میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مذاکرے میں پاکستانی زبانوں کے نمائندوں اور اہل قلم وفا چشتی، یاور عظیم، حاکم علی برڑو، ڈاکٹرصدیق ملک، اختر رضا سلیمی، ڈاکٹر منظور ویسریو،ڈاکٹر سعدیہ کمال، نورالعین سعدیہ، رازق فہیم، ظفر حسین ظفر،ڈاکٹر عبداللہ جان عابد، ڈاکٹر حنیف خلیل اور محمد حسن حسرت نے گفتگوکی۔ نظامت طارق شاہد نے کی۔ ڈاکٹر سعادت سعید نے کہا کہ مادری زبانیں سرکاری سرپرستی کے بغیر بھی پنپ سکتی ہیں۔ زبانیں زبان بولنے والوں اور لکھنے والوں کے طفیل زندہ رہتی ہیں،تمام زبانیں پاکستان کی تہذیب اور وحدت کو مستحکم کرتی ہیں۔محمد حسن حسرت نے کہا کہ پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کا گلشن ہے جس کے تمام رنگ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
تازہ ترین