• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پشاور زلمی جاوید کا ٹیم کو ڈنر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار جیت پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ٹیم کو ڈنر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف جیت اور ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت ملنے کی خوشی میں ٹیم پشاور زلمی نے اکٹھے ڈنر کیا۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے پورے اسکواڈ نے کامران اکمل کو شاندار کارکردگی پر سراہا جبکہ مینجمنٹ اور ٹیم پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین