• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو کو پاکستان کی قومی زبان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، ڈاکٹر ضیاء الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو(عبدالحق کیمپس) کے تحت بیرون ممالک میں مقیم شعراء و ادیبوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے مہمان خصوصی رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو وسیع پیمانے پر پاکستان کی قومی زبان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، اس جامعہ سے وابستگی کے بعد مجھے اصل اردو سیکھنے کو ملی نصاب تک اردو میں مرتب کیا اردو کتنی خوبصورت اور وسیع زبان ہے اس کا اندازہ مجھے یہیں پر ہوا،انہوں نے کہا کہ اردو شاعری کا سنہری دور 18ویں اور19ویں صدی کا تھا اردو مذہبی نثر متعدد صدیوں سے پیچھے ہے جب کہ19ویں صدی کے بعد سے سیکولر تحریر میں ترقی ہوئی جدید اردو پاکستان کی قومی زبان ہے جیساکہ اردو سرکاری زبان کی حیثیت حاصل کرچکی ہے اب سرکاری اداروںمیں خط و کتابت اردو زبان میں نافذ ہونی چاہیے تاکہ دنیا بھر میں اردوزبان کو فرو غ حاصل ہو،اس موقع پرمعروف شاعرہ غزل انصاری،رضیہ سبحان قریشی،نجمہ عثمان،شکور پٹھان، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اور تبسم انورنے بھی خطاب کیاجبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سمیرا بشیر نے انجام دیئے،شعراء و ادیب نے بیرون ممالک میں اردو کی ترویج کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا،پروگرام کے اختتام پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر کہکشاں نے تشکر کے کلمات ادا کیے اور مہمانوں کو پھول پیش کئے،تقریب میں شعراء نے کلام بھی سنائے اور خوب دادحاصل کی، پروگرام میں ڈاکٹر اوج کمال ،معراج جامی، ڈاکٹر کمال حیدر و دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین