• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے استحکام کے لئے آزادی کشمیر ناگزیر ہے‘ مظہر سعید کا ظمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کا ظمی نے کہا ہے کہ اولیاکرام نے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا۔ مسلمان حکمران تمام مفادات اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر آزادی کشمیر کے لئے متحد ہوجائیں ۔ پاکستان کے استحکام کے لئے آزادی کشمیر ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالم دین علامہ اللہ بخش رضاؒ کے سالانہ عرس مبارک کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد ایوب بزدار ، علامہ جعفر قریشی ، مخدوم شہباز جمالی، مخدوم ارشد جمالی ، محمد اقبال بزدار،محمد ارشاد سعیدی ودیگر نے خطاب وہدیہ نعت پیش کیا۔
تازہ ترین