• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی آبنوشی کا بونیربامپوحہ واقعہ کی جگہ کادورہ

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے بونیر کے بامپوحہ علاقے کی ماربل کان میں سلائیڈنگ سے پیش ہونے والے ناخوشگوار واقعے کا دورہ کیا اور 1122 ریسکیو کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے واقعہ میں اموات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو صبر جمیل عطا کر نے کے لئے دعا بھی کی۔اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 30 افراد دب گئے جس میں سے اب تک 15 افراد ریسکیو 1122کی کوششوں سے نکالے گئے ہیں۔نکالے جانے افراد میں سے 7 افراد جان بحق جبکہ 8زخمی حالت میں ہیں چار زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔اس موقع پر ریاض خان نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ریسکیو ٹیموں کو تمام وسائل بروئے کار لا کر دبے ہوئے افراد کو جلد از جلد نکالنے کی احکامات جاری کئے۔معاون خصوصی نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین