• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس معاملہ: ایران پاکستان آنے والوں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے، حکومت بلوچستان

کورونا وائرس معاملہ: ایران پاکستان آںے والوں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے، حکومت بلوچستان


حکومت بلوچستان نے ایران کو پاکستان آنے والوں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایران سے کہا گیا ہے کہ وہاں سے آنے والوں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر پاکستان آنے والے کسی بھی شخص کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو پہلے ایران میں 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ایران سے قرنطینے کا سرٹیفکیٹ لانے والوں کو پاکستان میں بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں بھی کورونا وائرس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے وہاں بھی 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین