• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرد اپنے کردار سے خواتین کو ان کا مقام دلوا سکتا ہے، شہلا رضا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا ہے کہ کہ مرد اگر چاہے تو اپنے کردار سے خواتین کو ان کا مقام دلوا سکتا ہے، ثبین سیف کی شاعری میں وہ تمام جذبات موجود ہیں جو انہوں نے زندگی کے مختلف رشتوں میں رہتے ہوئے محسوس کیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعرہ ثبین سیف کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شہلارضا نے مزید کہاکہ ثبین سیف کی شاعری ان کے خیال اور احساسات کی عکاس ہے، معروف مصنف ومزاح نگار انور مقصود نے کہاکہ اچھی غزل لکھنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے، ثبین بہترین شاعرہ ہیں وہ جو کچھ اپنے بارے میں کہنا چاہتی ہیں کہہ دیتی ہیں ان کی غزل ”مجھے تنہاہی میں رہنے دو“ بہترین تخلیق ہے، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہاکہ اس تقریب میں موجود تمام لوگ ثبین سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں یہ جتنی اچھی شاعرہ ہیں اس سے بھی زیادہ اچھی خاتونِ خانہ ہیں، ان کا گھر اس افراتفریح کے دور میں خوشحالی کی مثال ہے، شاعرہ ثبین سیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج تک کوئی جذبہ میری ممتا کے جذبے پر حاوی نہیں ہوسکا اور یہی میری طاقت ہے، تقریب میں ضیاءاعوان، سیف اللہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی، نظامت کے فرائض چیئرپرسن یوتھ کمیٹی ہما میر نے انجام دیئے۔
تازہ ترین