• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندہ گرفتارکرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چوہڑچوک میں غیر قانونی طورپرپاکستان میں مقیم افغان باشندے کوگرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ ویسٹریج کوسب انسپکٹر محمد کفایت نے بتایاکہ دوران گشت وپڑتال چوہڑ چوک میں ملزم سمیع اللہ سکنہ افغانستان کوچیک کیا جوپاکستان میں موجودگی کی بابت دریافت پر کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا ،جس نے 14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
تازہ ترین