• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر’سونک دی ہیج ہوگ‘ کا قبضہ برقرار


امریکی باکس آفس پرویڈیو گیمزپرمبنی ایڈونچرکامیڈی فلم ’سونک دی ہیج ہوگ‘ قبضہ دوسرے ہفتے بھی برقرار رہا، فلم 4 ارب5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کما کر پہلے نمبر پر جبکہ فلم’دی کال آف دی وائلڈ ‘ دوسرے اور فلم ’برڈز آف پِرے‘ تیسرے نمبر پر رہیں۔

اداکار جم کیری نے ڈاکٹر روبوٹنک کے منفی کردار میں تہلکہ مچادیا، سپر سونک اسپیڈ والی ٹربوچارجڈ بلوہیج ہوگ نے باکس آفس کی ریس بھی جیت لی، ویڈیو گیمز پر مبنی فلموں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے فلم نے پہلے ہفتے 8 ارب 94 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ رقم بٹور کر پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

سپُراسٹار ہیریسن فورڈ کی فلم ’دی کال آف دی وائلڈ ‘ نے 3 دنوں میں 3 ارب 82کروڑ 66 لاکھ روپے کمائے اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فلم امریکی ناول نگار جیک لندن کے 1903 میں شائع ہونے والے کلاسک ناول کی کہانی پر مبنی ہے۔

سُپر ہیرو کی فلم ’برڈز آف پِرے‘ نے اس ہفتے ایک ارب 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئی۔

تازہ ترین