• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی آگیا، ڈانس چیلنج شروع ہونے والا ہے، علی ظفر

گلوکار علی ظفر کی  جیو نیوز سے گفتگو 


پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا۔

علی ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران عوام کی ڈیمانڈ پر بنائے گئے پی ایس ایل 5 کے گانے سے متعلق کہا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا، بڑے کم وقت میں گانا تیار کیا ہے۔

علی ظفرنے کہا کہ میرا نیا گانا سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، اب پاکستان سپر لیگ 5 کے لیے میرا یہ نیا گانا بھی سب کو پسند آئے گا، اب ڈانس چیلنج شروع ہونے والا ہے۔

یہ بھی جانئے: علی ظفر اور شعیب اختر میں چل کیا رہا ہے؟

انہوں نے اپنے پی ایس ایل کے لیے گائے گئے پرانے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’سیٹی بجے گی‘‘ گانا بہت ہی ہٹ گیا تھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی عوام مشترکہ طور پر یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی غلطیوں کا غصہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ’تیار ہیں‘ گانے والے علی عظمت نے علی ظفر پر نکالا تھا جس کا جواب انتہائی مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا۔

تازہ ترین