• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت تمام اشیائی منڈیوں میں گراوٹ

پاکستان سمیت تمام اشیائی منڈیوں میں گراوٹ


پاکستان سمیت تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کے رجحان میں گراوٹ کے بعد ایک سے تین فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

جاپان، سنگاپور، کوریا، تھائی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کا رجحان جبکہ ملائشیاء، پاکستان ، بھارت ،چین ، جکارتہ میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

خام تیل کی قدر میں 1.2فیصد کم ہوئی ہے جبکہ خام تیل کی قدر 3فیصد کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت 1.68 ڈالر کم ہوکر 51.70 ڈالر فی بیرول ہے۔

سونے کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہے جس کے بعد سونے کی قدر 34 ڈالر اضافے سے 1682.80 ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے جیو سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف سے عالمی منڈیوں پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ جاپان، ہانگ کانگ، چین، بھارت کی اسٹاک مارکیٹس میں فروخت کا رجحان ہے۔

کورونا وائرس سے عالمی تجارت کے لیے خدشات پیدا ہو رہے ہیں، طلب کم ہونے کے اندازوں پر خام تیل کی قیمت گررہی ہے اور سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی شیئرز بازار کے سرمایہ کاروں میں بھِی تشویش ہے جبکہ انڈیکس میں گراوٹ ہے۔

تازہ ترین