• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘شوکت یوسفزئی

پشاور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،معاشرے کو مضبوط بنانے میں وکلاء کا کردار انتہائی اہم ہے کیونکہ انہیں تمام قوانین کا پتہ ہوتا ہے لیکن انہیں عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ لاء کالجز ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن حلیق الرحمٰن خٹک اور وزیر جیل خانہ جات نے بھی موجوتھے ۔ شوکت یوسفزئی نے کے پی لاء کالجز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عرفان اللٰہ شنواری ، جنرل سیکرٹری یوسف حسین، سنیئر بانی باقر خٹک، اختر علی خان، سینئر نائب صدر شاہد نواز ایڈووکیٹ، نائب صدر احمد شاہ، جائنٹ سیکرٹری اسد خان اور پریس سیکرٹری رضا سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔
تازہ ترین