• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 2 بچوں کو اغواء کر لیا گیا۔

3 سالہ ولید کو گھر کے باہر سے جبکہ 12 سالہ منیب کو اسکول جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کا رہائشی 12 سالہ منیب گھر سے اسکول جا رہا تھاکہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا۔

دوسرے واقعے میں واہنڈو میں 3 سالہ ولید کو گھر سے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیئے: طالبعلم کا والدین سے رقم ہتھیانے کیلئے اغوا کا ڈرامہ

مغوی بچوں کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی بازیابی کے لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مغوی بچوں کو جلد بازیاب کر وا لیا جائے گا۔

تازہ ترین