• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد

شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیرِ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی ہے۔


واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا، جہاں شرجیل انعام میمن زیرِ علاج تھے۔

چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی 3 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن شریکِ جرم قرار

یہ بھی پڑھیئے: شرجیل میمن کے خون کے نمونے دوبارہ حاصل کر لیے گئے

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کے ایک اور کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔

ملزمان پر کرپشن کے ذریعے 2 ارب 27 کروڑ 9 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین