• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کومعاون خصوصی برائے میڈیا بنائےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ دیے جانے کا امکان ہے، شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز گل خود کو وزیر اعلیٰ سمجھتے تھے، ان کیخلاف لاوا کئی ماہ سے پک رہا تھا

شہبازگل کافی عرصے سے وفاق میں بھی متحرک ہیں جبکہ وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات میں بھی شہبازگل شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2019 ستمبر میں شہباز گِل کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا تھا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا تھا۔

تازہ ترین