• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کےخلاف لاہور کو میچ جیتنا چاہیے تھا، محمد حفیظ

‏لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔

‏لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز نے میچ کے دوران غلطیاں کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مواقع سے فائدہ نہیں اُٹھا سکے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ہارنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ ہم نے بہتر فیصلے نہیں کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو دس رنز بنانے کی بھی خوشی ہوتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنچری بھی بنائی جائے تو ہارنے کے بعد مزہ نہیں آتا۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں۔

لاہور قلندرز نے اپنا پہلا میچ 21 فروری کو ملتان سلطان کے خلاف کھیلا تھا اور اِس میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطان نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست کھائی تھی اور اِس میچ میں محمد حفیظ نے 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

تازہ ترین