قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مذکورہ فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگر اہم افسران بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نےایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
دوسری جانب عدالت عالیہ نے اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکی۔
عدالت نے احسن اقبال کو بھی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔