• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین فضائی آلودگی والے 30شہروں میں بھارت کے 21شہر ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ و امریکی ادارے ’آئی کیو ایئر‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین فضائی آلودگی والے دنیا کے 30 شہروں میں 21 شہر بھارت کے ہیں۔مذکورہ ادارہ ہر سال حکومتی اعداد و شمار کے تحت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سمیت ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کے پیمانوں کے مطابق رپورٹ مرتب کرتا ہے۔آئی کیو ایئر کی 2019 کی تارہ رپورٹ میں اگرچہ بھارت کو فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین ملک قرار نہیں دیا گیا تاہم اس کے شہر سب سے زیادہ بدترین فضائی آلودگی میں سر فہرست ہیں۔فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین ملک بنگلہ دیش جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے۔

تازہ ترین