• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہر کام میں سب سے پیچھے کیوں ہوتا ہے، چیف جسٹس

سندھ ہر کام میں سب سے پیچھے کیوں ہوتا ہے، چیف جسٹس


اسلام آباد(اےپی پی)سپریم کورٹ نےپانی کی قلت اوراستعمال سےمتعلق عملدرآمدکیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے،دورانسماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہر کام میں سب سے پیچھے کیوں ہوتا ہے؟ نئی گج ڈیم بنانے سے سندھ حکومت کو کون روک رہا ہے، سارے جہان کا گندا پانی کینجھر جھیل میں جا رہا ہے، سب سے بڑا ذخیرہ سندھ میں ہونے کے باوجود سندھ والے پانی کو ترس رہے ہیں۔ منگل کو عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانی کی قلت اور استعمال کے طریقہ کار سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت نے کی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نئی گج ڈیم کیلئے جاری وفاق کے چھ ارب روپے بھی خوردبرد ہوگئے ہیں۔دوران سماعت ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی سندھ نے صوبے میں 64 چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کا بتایا۔ ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی سندھ نے گج ڈیم میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن نے 17 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے اجازت مانگی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا وزیراعلی سندھ اینٹی کرپشن کو کارروائی کی اجازت دینگے؟۔

تازہ ترین