• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی میں متعددافسران 2اور3عہدوں پر تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) میں متعدد افسران طویل عرصے سےدواورتین عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ بعض اہل افسران ایک عرصے سے گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں جبکہ کے ایم سی تنخواہیں، پٹرول ، گاڑی سمیت دیگر سہولتیں انہیں مسلسل فراہم کررہی ہے‘ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے ایک گروپ کا اہم پرسٹوں پر قبضہ ہے اور اپنی مرضی کے افسران کو نہ صرف تعینات کرتے ہیں بلکہ ایک سے زائد چارج ان کے پاس ہوتے ہیں‘ میئرکراچی جب پوسٹ سے محروم افسران کو لگانے کی بات کرتے ہیں تو محکمہ ہیومن ریسورس ایسے افسران کی منفی رپورٹ پیش کردیتے ہیں کہ یہ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں‘ اس وقت جن افسران کے پاس دو چارج ہیں ان میں عمران سینئرڈائریکٹرفنانس ، ڈائریکٹر آر اینڈآر سینئرڈائریکٹر کلچر، فرید تاجک سینئرڈائریکٹر اسٹور اینڈوہیکل کے پاس سینئرڈائریکٹر کچی آبادیز کا بھی چارج ہے ریاض کھتری ڈائریکٹر فنانس کو ایف اے کا ایڈیشنل چارج،ایڈیشنل ڈائریکٹروٹرنری سہیل ایڈیشنل چارج ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ، عمران قدیر جو کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں ڈائریکٹر اور سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ تعینات ہیں، جمیل احمدفاروقی سینئرڈائریکٹر وٹنری کے ساتھ ا سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کا بھی اضافی چارج ہے‘ شیخ کمال ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ایڈیشنل چارج آکشن اوراضافی چارج ڈائریکٹر لینڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹرخالق بلوچ اورچارج ڈائریکٹر پارکنگ اسی طرح ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد کے پاس بھی سینئر ڈائریکٹر کا چارج ہے ایک اور ایڈیشنل ڈائریکٹرکونسل عبدالرب نے بھی ڈائریکٹر کونسل کا چارج سنبھال رکھا ہے۔
تازہ ترین