• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند


ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے باعث پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہے جس کے باعث لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

سرحد کےدونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں، لیویز ذرائع کے مطابق تمام زائرین کو پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز تفتان میں پھنسے ایرانی ٹرانسپورٹرز کو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تفتان سے اب تک 307 ایرانی باشندے جاچکے ہیں تاہم ایران سے آنے والوں کی امگریشن بند ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین