• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی سپارک 2020 کے دوران مشق کے کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ سینٹر آمد پر نیول چیف کا استقبال کیا اور امیرالبحر کو بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں نیول چیف نےکریکس ایریا اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد مشق سی سپارک کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں اور کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل پلانز کا جائزہ لینا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شاہ بندر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

نیول چیف کو مشق سی اسپارک کے دوران آپریشنل سرگرمیوں اور اثاثوں کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کریکس جیسے پیچیدہ علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے

دورے کے دوران نیول چیف نے کریکس ایریا میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم کو سراہا۔

تازہ ترین