• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اسلحے کے انبار خرید کر بھی عمران خان کے سامنے بے بس ہے، فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اسلحے کے انبار خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کےسامنے بے بس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سےشکست کھاچکا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاثر  پر امن، معاشرے کے طور پر ابھر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشتگردی سےجوڑنےکی بھارتی کوشش پرکاری ضرب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ’ہندتوستان‘ میں تبدیل ہوچکا ہے، ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں کاقتل عام بھارت کی فسطائی سوچ کا عکاس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں پر جاری مظالم سے متعلق کہا ہے کہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر مسلمہ عالمی تنازع ہے، خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ عالمی برادری قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق قانونی حق دلوائے۔

تازہ ترین