• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کے ترانے پر علی عظمت نے چپ توڑ دی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ  تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت نے پہلی بار علی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی عظمت نے ’تیار ہیں‘  ترانے کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سال پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ایک ترانہ جاری کیا جاتا ہے جس کا ہرگز مقصد پچھلی بار آنے والے گانے کا مقابلہ نہیں ہوتا۔


انہوں نے لکھا کہ ہر ریلیز کئے جانے والے ترانے کا مقصد اس خاص ایونٹ کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے ، ہمیں بحیثیت قوم اسے سراہنا اور اپنانا چاہیئے ۔

علی عظمت نے علی ظفر کی جانب سے جلد ہی جاری کئے جانے والے متوقع ترانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھی فنکاروں کی جانب سے کرکٹ اور وطن عزیز سے محبت میں ریلیز کئے جانے والے ترانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: ترانوں کی جنگ میں علی ظفر اور علی عظمت آمنے سامنے

انہوں نے اپنےکیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم اتحاد کا درس بھول چکے ہیں، بس جو گلوکار گانا گا رہا ہے اسی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں آخر میں علی عظمت نے لکھا کہ ’پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمھارا۔‘

انہوں نے آخر میں پاکستان زندہ آباد کا اضافہ بھی کیا۔

تازہ ترین