• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس کل (جمعرات) طلب کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بریفنگ مانگ لی، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات پر کل کمیٹی کو بریفنگ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا جائے، حکومت ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور دیگر داخلی مقامات پر ایمرجنسی کا نفاذ کرے۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایف آئی اے نے ایئرپورٹس، بندرگاہوں و دیگر داخلی مقامات پر کیا اقدامات کیے ہیں۔

تازہ ترین