• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی عظمت ملک کے اسٹار اور میرے دوست ہیں، علی ظفر

علی عظمت ملک کے اسٹار اور میرے دوست ہیں، علی ظفر



کراچی (ایجنسیاں) گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ علی عظمت ملک کے اسٹار اور میرے دوست ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مجھے کسی فرد نے پی ایس ایل کے گانے کیلئے کہا تھا لیکن میں نے وہ گانا نہیں بنایا کیونکہ پی ایس ایل کا آفیشل گانا موجود ہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آفیشل گانا گانے والے سارے دوست یار ہیں اس لیے بھی دوسرا گانا نہیں بنایا، ہم سب گانے بناتے ہیں کسی کو اچھا لگتا ہے کسی کو نہیں لیکن جس انسان کی قسمت میں جتنا لکھاہوتا ہے اسے ضرور ملتا ہے۔میں نے یہ تونہیں کہا کہ مجھے گاناتیار ہیں اچھا نہیں لگا، میں نے مذاق میں ایک وڈیو بنائی اورسوشل میڈیا پرڈالی، علی عظمت ملک کےاسٹارہیں میرے دوست ہے،ان کا اپنااسٹائل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بھرپور اصرار پر گانا بنارہا ہوں،میں جوگانالے کرآرہا ہوں وہ کسی کے ری ایکشن میں نہیں ہے۔

تازہ ترین