• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توبہ کرلی ہے کسی کیساتھ سیلفی نہیں لوں گی،کومل رضوی

لاہور (ایجنسیاں) معروف گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی ۔گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوے گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میری بہت ساری سیلفیز وائرل ہوئیں ،ایدھی صاحب کےساتھ سیلفی لینے پر کوئی شرمندگی نہیں تاہم اب توبہ کرلی ہے کہ کسی کے ساتھ سیلفی نہیں لوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر انڈسٹری میں خواتین کو ہراساں کیا جارہاہے، مختلف جگہوں پرلڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں،شوبزمیں باٹم لائن ہے کہ آپ کوخوش باش اورفٹ رہناچاہیے، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو ہماری انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں۔ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ کبھی ایساوقت نہیں آیا کہ میری فیملی مجھ سے اختلاف کرے۔
تازہ ترین