• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے، ماہرین صحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت مند نوجوان خواتین کی سب سے زیادہ اموات دورانِ زچگی ہوتی ہیں جبکہ حالیہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان بدقسمتی سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ پیدائش کے دن سے ایک ماہ کی عمر تک سب سے زیادہ بچے ہمارے یہاںانتقال کر جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین میںڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹر عذرا احسان، پروفیسر خالد شفیع، پروفیسر محمد سعید خان،پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمن، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، بریگیڈیر وقار شیخ خلیل، محمود باری ودیگر شامل تھے۔

تازہ ترین