• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی، ہسپتال داخل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کر دیا،چائنا چوک انڈسٹریل اسٹیٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں دو لوگ عمران اور اللہ رکھا زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال شفٹ کیا گیا،وہاڑی چوک لاری اڈہ پر برقع موٹرسائیکل میں آنے کی وجہ سے 70 سالہ خاتون زخمی ہوئیں،پرانا شجاع آباد روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے وکیل زخمی ہوگیا،پارک میں موٹرسائیکلوں کے تصادم سے عبدالرشید زخمی ہوا،قادرپورراں میں موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے محسن زخمی ہوا،انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرتے ہوئے ہاتھ ٹوکا مشین میں آنے سے اسلم کی انگلیاں کٹ گئیں،تمام زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شجاع آباد میں زخمی ہونے والے کو ٹی ایچ کیو بھیجا گیا۔
تازہ ترین