• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے موضوع پرتربیتی ورکشاپ

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ برائے علماء کرام کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے تعاون سے کیا ۔ اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد علماء کرام میں موجودہ آبادی اور اس سے پیدا شدہ صورت حال و مسائل سے آگاہی اور اسلامی تعلیمات کے تناظر میں ان کے حل سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد بشیر ، سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا اصغر علی شاہ اور شعبہ شریعہ اکیڈمی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر زاہد مغل ، چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد اسماعیل سمیت اکیڈمی کے دیگرا فسران اور صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد بشیر نے کہا کہ اس تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے موضوعات نہایت اہمیت کے حامل تھے اور قرآن و سنت پر مبنی اسلامی احکامات کا تفصیل سے ذکر اور ان کی تفہیم لازمی تھی۔ بحیثیت مسلمان یہ ہمارے ایمان کا لازمی تقاضہ ہے کہ ہمارا ہر ایک فعل قرآن و سنت میں دیئے ہوئے احکامات کی روشنی میں درست ہو تاکہ دنیا و آخرت میں اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکیں اور اْس کے عذاب سے بچ سکیں۔
تازہ ترین