• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلال احمر اور آئی سی آر سی کے زیر اہتمام ابتدائی طبی امداد کی تربیت

پشاور (لیڈی رپورٹر) حلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا اور آئی سی آر سی کے زیر اہتمام پشاور میں صحافیوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی جس میں صوبہ بھر سے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹرمحمد روشن حادثات کے موقع پر زخمیوںاور اچانک بیمار ہو جانے والوں کو ڈاکٹرز یا ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل اسے فرسٹ ایڈ دے کر زندگیاں بچانے کے کئی طریقے سکھائے۔ جبکہ شرکا کو عملی طور پر مختلف قسم کے زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے ، انہیں سٹیریچر پر لٹانے اور لے کر جانے سمیت مختلف طریقے بتائے جبکہ اس حوالے سے شائع شدہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ٹریننگ میں اور فائزہ صبیحہ اشرف نے اپنی پریزنٹیشن کے ذریعے حلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا اور آئی سی آ سی کا پس منظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا پہلا اصول ذات پات، رنگ، نسل ،قومیت سے بالا تر ہو کو کام کرنا ھے ٹریننگ کے اختتام پر شرکا میں عابد عرفان کوآپریشن ہیڈ،اور اعزا الرحمان کمیونیکیشن ھیڈ ئی سی آر سی نے سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین