آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کوروناوائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللّٰہ بخش ملک کے ہمراہ پاک ایران بارڈر تفتان کے حفاظتی انتظامات کا دورہ کیا


معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد مریض صحت مند ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے وفاقی سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللّٰہ بخش ملک کے ہمراہ پاک ایران بارڈر تفتان کے حفاظتی انتظامات کا دورہ کیا ، اس دوران ظفر مرزا نے کہا کہ وفاق اورصوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہیں، وفاق اور صوبے مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سخت اسکریننگ ہو رہی ہے، کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہیلپ لائن 1166 قائم کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بھر پوراقدامات کریں گے، عوام احتیاط اور ذمہ داری کو اپنا شعار بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: عوام نہ گھبرائے، ایران سے آنے والے شناخت ہوگئے

ڈاکٹر ظفر مرزا کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، کوروناوائرس سےنمٹنے کے لیے اسپتالوں میں علیحدہ روم مختص کردیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید