• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سرپرائز ڈے‘ پر پاکستان فضائیہ کا زبردست ایئر شو


گز شتہ سال 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے’ پاکستان سرپرائز ڈے‘ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے کراچی ڈیفنس میں سمندر کنارے ایک زبردست ایئرشو کا اہتمام کیا۔

پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل کے شاہینوں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل چھو لینے والے کرتب دکھائے، گورنر سندھ عمران اسمائیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد اور ہزاروں شہریوں نے یہ شاندار ائرشو لائیو دیکھا اور پاکستانی شاہینوں کو زبردست داد دی۔

پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے علاقہ گونج اٹھا اور آسمان پر رنگوں کی بہار دلکش منظر پیش کررہی تھی جس نے لوگوں کے دل موہ لیے ۔

ایئر شو میں پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، معراج طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

ایف 16 طیارے نے اسٹیج کے سامنے انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور خوبصورت پرفارمنس دی جبکہ جے ایف 17 اور شیر دل ٹیم نے ایرو بینکس کا مظاہرہ کیا ، ہیرو بینک میں کراکرم طیاروں نے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی پرچم کا رنگ بچھڑتے ہوئے طیاروں نے شاندار مارچ پاک پیش کیا ۔

ونگ کمانڈر عرفان صفدر کی قیادت میں 9 جہازوں پر مشتمل شیردل اسکوارڈن نے خصوصی فارمیشن کے دوران پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے گئے۔

اسکوارڈن عقیل حیدر نے 360 ڈگری لڑاکا طیارے کو ٹرن دیتے ہوئے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

اسکارڈن عمر جاوید نے شیردل سیون کو زیرو اسپیڈ سے فضا میں کھڑا کرنے کا مظاہرہ کیا اور ڈائس کے سامنے تمام مہمانوں کو سلامی پیش کرتے ہوئے پرواز کی اسکوارڈن لیڈر علی احسن نے پرواز کے دوران رنگ بکھیرتے 5 طیاروں کے گرد انتہائی مہارت سے مسلسل دائرہ بناتے رہنے کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین